نومنتخب اراکینِ خیبرپختونخوا اسمبلی نے حلف اٹھالیا

House

House

پشاور (جیوڈیسک) پشاور نو منتخب خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھالیا۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔اسپیکر نے نو منتخب اراکین سے اردو میں حلف لیا جبکہ اردو، انگریزی اور پشتو میں حلف لینے کے آپشنز موجود تھے۔ تقریب حلف برداری سے قبل اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں کرپشن نے سب کچھ تباہ کردیا،گزشتہ حکومت کے گناہوں کی سزا بڑی جماعتوں کو ملی، جمہوریت کی آبیاری میں فورسز، عوام نے بہت قربانیاں دیں۔ کرامت اللہ چغرمٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت اور بے امنی کا شکار ہے، اللہ کرے تبدیلی کا نعرہ فرسودہ نظام کے خاتمے کاسبب بنے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں اپنی سوچ کے مطابق کامیابی نہیں مل سکی۔ نو منتخب اسمبلی کا اجلاس 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔