پشاور : بڈھ بیر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے ایک سکول ٹیچر کے گھر کے گیٹ پر بم نصب کر رکھا تھا۔

جس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔ اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق بم ڈیڑھ سے تین کلو گرام وزنی تھا۔