نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف اٹھا لیا

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایاز صادق سے حلف لیا۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو ئی۔

جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 258 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ ان کے مقابل امیدواران تحریک انصاف کے شہریار آفریدی نے 31 جبکہ ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری نے 23 ووٹ حاصل کئے۔