انتخابات میں15خواتین نے کامیابی حاصل کی

Elections

Elections

خیبر پختونخوا(جیوڈیسک) عام انتخابات دوہزار تیرہ کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پندرہ خواتین نے کامیابی حاصل کی۔چھ خواتین قومی اسمبلی میں جبکہ نو خواتین صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات دو ہزار تیرہ کے لئے پانچ سو سولہ خواتین نے حصہ لیا جن میں ایک سو اکسٹھ خواتین نے قومی اسمبلی اور تین سو پچپن خواتین نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔

قومی اسمبلی کے لئے جن چھ خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان میں مسلم لیگ(ن) کی سمیرا ملک، غلام بی بی بھروانہ اور سائرہ افضل تارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کی فہمیدہ مرزا،فریال تالپوراور عزرا فضل پیچوہوشامل ہیں ۔ پنجاب صوبائی اسمبلی میں سات خواتین نے کامیابی حاصل ۔

کی جن میں مسلم لیگ( ن) کی نادیہ عزیز، عفت معراج، نازیہ راحیل،ثمینہ نور، نغمہ مشتاق اورمحترمہ ریاض امانت شامل ہیں جبکہ ایک آزادخاتون امیدوارراشدہ یعقوب نے بھی کامیابی حاصل کی۔

سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی پروین عزیزاور ثانیہ خان کامیاب رہیں۔ تاہم بلوچستان اور خیبر پختونخواسے اسمبلی کی رکنیت کے لئے کوئی خاتون امیدوار کامیاب نہ ہو سکیں۔ واضح رہے کہ دو ہزارآٹھ میں قومی اسمبلی کے لئے سولہ اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے دس خواتین منتخب ہوئی تھیں۔