ضمنی انتخابات : ملک کے 33 اضلاع میں 22 اگست کو عام تعطیل ہوگی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ملک کے 33 اضلاع میں 22 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔ ضمنی انتخابات کیلئے ملک کے 33 اضلاع میں بائیس اگست کو عام تعطیل ہوگی، ان اضلاع میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں کے لئے انتخابات ہوں گے، قومی اسمبلی کے لیے 51 لاکھ سے زائد اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 37 لاکھ سے زائد افراد ووٹ کاسٹ کریں گے۔

قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے پانچ، مسلم لیگ ن اورجمعیت علمائے اسلام ف نے دو، دومسلم لیگ فنکشنل، پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور آزاد رکن اسمبلی نے ایک ایک نشست خالی کی ہے، جبکہ حافظ آباد اور ٹھٹھہ کے حلقوں سے کامیاب اراکین کی نشستیں، جعلی ڈگری وار دہری شہریت میں نتیجہ کالعدم قرار دینے پر خالی ہوئی ہیں۔