تجاوزات کے خلاف آپریشن، کرپٹ مافیا کے خلاف تحفظ فراہم نہ کرنے، تجاوزات کندگان کی جانب سے دھمکیوں پر ٹی ایم اے تلہ گنگ عملہ نے ہڑتال کر دی

تلہ گنگ : تجاوزات کے خلاف آپریشن، کرپٹ مافیا کے خلاف تحفظ فراہم نہ کرنے، تجاوز ات کندگان کی جانب سے دھمکیوں پر ٹی ایم اے تلہ گنگ عملہ نے ہڑتال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کے حکم پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے شہر میں تجاوزات کندگان کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کیا اور تجاوز کیا گیا۔

سامان ضبط کر کے ٹی ایم اے میں لے آئے جس پر تجاوز مافیا نے احتجاج شروع کر دیا اور روڈ بلاک کر دیا۔اس پر ٹی ایم اے عملہ نے مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا لیکن تجاوز مافیا کے خلاف کاروائی نہ کرنے ،ٹی ایم اے اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر جمعرات کے روز ٹی ایم اے اہلکاروں نے احتجاجاً ہڑتال کر دی اور دفاتر کو تالے لگا دیئے۔