توانائی بحران اور بدامنی کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

Energy Crisis

Energy Crisis

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں توانائی بحران اور بے امنی کے باوجود گزشتہ مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں 6 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ اس عرصے میں کاٹن یارن کی برآمدات 24 فی صد زیادہ رہیں۔ مالی سال 2013 کے دوران ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 6 فی صد اضافے کے ساتھ 13 ارب 6 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔ اس دوران کاٹن یارن کی برآمدات 24 فی صد اضافے کے ساتھ 2.24 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔

چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے یارن کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے اور امان و امان سمیت دیگر مسائل حل ہو جائیں تو ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں مزید 1 ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔