شام اور حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی، حسن روحانی

Hassan Rohani

Hassan Rohani

ایران (جیوڈیسک) ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطہ میں امریکی و اسرائیلی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایک سازش کے تحت خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف امریکہ ان کے مخالفین کی پشت پناہی کررہا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام ایران کے تعلقات مستحکم ہے۔ ایران شام کی اور حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے شامی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی و اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور مزاحمت کریں۔