دھماکے کیوں اور کیسے کیے گئے، ضرور پتا کریں گے، اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدرباراک اوبامانے کہا ہے کہ معلوم کرکے رہیں گے کہ بوسٹن دھماکے کیوں اورکیسے کیے گئے۔وائٹ ہاوس میں مختصرآن کیمرا بیان میں صدراوباما کاکہناتھاکہ ابھی بہت سے سوالوں کے جواب باقی ہیں۔

یہ بھی پتاکرناہے کہ ملزمان کی کسی نے مدد کی یایہ ان کاذاتی فعل تھا۔انہوں نے کہا کہ 2نوجوان امریکی شہری کس وجہ سے دھماکوں میں ملوث ہوئے اس بات کاجاننا بہت ضروری ہے۔انہوں نے پولیس کی کاکردگی کو بھی سراہا۔