فیصل آباد : دھماکہ سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(جیوڈیسک) فیصل آباد کی گلی میں دھماکہ سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا ،پولیس دھماکہ کی نوعیت بارے تذبذب کا شکار ہے۔وارث پورہ بلال ٹان کا 16 سالہ شہباز عرف ببلو پراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہوا،اس کی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں۔

اسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے کچھ دیر بعد دم توڑ دیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک شاپنگ بیگ دیا تھا اور وہ بیگ لیکر تھوڑی دور گیا ہی تھا کہ زور دار دھماکہ ہو گیا۔