فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل جڑانوالہ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ اس وقت کی گئی جب مقتولین اپنے ڈیرے پر سوئے ہوئے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔