فیصل آباد : نجی مذبح پر چھاپہ، مردہ بھینس برآمد، قصاب فرار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں پولیس نے محلے داروں کی شکایت پر نجی مذبح پر چھاپہ مارا جس پر مردہ بھینس ذبح کرنے والا قصاب پویس کو دیکھ کر بھاگ نکلا پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ خالدہ اباد میں ایک قصاب نے نجی مذبح بنا رکھا ہے جہاں رات کے اوقات میں مردہ جانوروں کا گوشت بنایا جاتا ہے۔

آج بھی وہاں ایک مردہ بھینس لائی گی ہے جس پر پولیس نے وہ چھاپہ مارا تو قصاب موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ذبح کے لیے لائی گی مردہ بھنیس کو برآمد کر لیا جس کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔