لاہور : سرکاری یونیورسٹی سے غیر ملکی گرفتار، تعلق القاعدہ سے ہے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی ایک سرکاری یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چھاپہ مار کر حساس اداروں نے ایک مشتبہ غیر ملکی باشندے کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔گرفتار شخص کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔ حساس اداروں نے لاہور کی ایک معروف سرکاری یونیورسٹی میں چھاپہ مار کر القاعدہ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار شخص سے متعدد اہم شخصیات کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایک طلبا تنظیم کے عہدیدار کے پاس گزشتہ کئی روز سے ٹھہرا ہوا تھا۔وہ پاکستان میں اپنی موجودگی کی کوئی وجہ نہ بتا سکا اور نہ ہی اپنی شناخت کروا سکا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا تعلق القاعدہ سے ہے اور وہ لاہور میں کسی اہم مشن پر تھا۔