بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات میں انتخابی نشان کی شرط نہ رکھیں۔ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت کے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک یونین کونسل میں ایک ہی پارٹی کے ایک سے زائد امیدوار حصہ لیں گے۔ ایسی صورت میں ایک سیاسی جماعت کا انتخابی نشان امیدواروں کو الاٹ کرنے سے مشکلات کا سامنا ہوگا۔ صوبوں کو انتخابی قواعد کی تیاری میں الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔