کراچی، پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، زیورات، قیمتی سامان برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے مقابلوں میں دو ڈاکوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزاحمت کے دوران ایک شخص زخمی ہو گیا۔ گلستان جوہر میں ایک گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے، مبینہ ٹان میں دو ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ڈاکوں سے دو بیگ، غیرملکی کرنسی اور لاکھوں روپے کے زیورات برآمد کر لیے۔