فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء آج دس بجے احتجاجاً نشان حیدر چوک کچہری چوک میں کرکٹ میچ کھیلیں گئے

گجرات( جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء آج دس بجے احتجاجاً نشان حیدر چوک کچہری چوک میں کرکٹ میچ کھیلیں گئے اور روڈ بلاک کر کے ڈی سی او گجرات کی سپورٹس پالیسی کے خلاف احتجاج کیا جائیگا، حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے کی مالیت سے گجرات کے عوام کے لئے ظہور الٰہی اسٹیڈیم تعمیر کیا۔

مگر ڈی سی او گجرات نوازش علی نے صرف اپنے کرکٹ کھیلنے کیلئے مختص کر لیا ہے کسی بھی دوسرے تعلیمی ادارے یا سپورٹس ایسو سی ایشن کو ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں اپنے پروگرام کرانے کی اجازت نہیں دی جاتی، گجرات کے تمام پرائیویٹ اداروں کے طلباء بھی اس احتجاجی سپورٹس فیسٹول میں شرکت کریں گئے۔