فاٹا میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع

Fata Electricity Thieves

Fata Electricity Thieves

پشاور (جیوڈیسک) فاٹا میں ٹرائی بل ایریاز الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ آپریشن میں بجلی چوری میں ملوث تین فیکٹریوں کے بجلی کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ ٹرائی بل ایریاز الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے فاٹا میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا ہے۔

آپریشن کے دوران خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کس میں تین غیر قانونی فیکٹریوں کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ ٹیسکو نے بقایاجات کی ادائیگی تک غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنیوالوں کے خلاف ایف۔ آئی۔ آر درج کرانے اور آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔