فاٹا میں پولیو کے 3 نئے کیس سامنے آ گئے

Polio

Polio

فاٹا (جیوڈیسک) فاٹا میں پولیو کے تین نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیس کیسز کی تعداد چھیالیس ہو گئی ہے۔

پولیو کے موذی مرض کا شکار ہونے والے تینوں بچوں کا تعلق فاٹا سے ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کی آٹھ ماہ کی بچی پولیو کے باعث معذور ہوگئی۔ بنوں سے تعلق رکھنے والی صبیحہ اور گیارہ ماہ کے سمیع اللہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو کا شکارہونیوالے تینوں بچوں کو مرض سے بچا کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

تین نئے مریضوں کے بعد رواں سال ملک بھر میں سامنے آنیوالے کیسز کی تعداد چھیالیس ہوگئی ہے۔ ماہ فاٹا کے پندرہ اور پشاور کے ایک بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

عالمی اداروں نے مزید بچوں کے پولیو میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فاٹا میں تمام بچوں کو پولیو ویکسیئن فراہم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔