فاٹا : تین روزہ انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے شروع ہو گی

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم یکم جو لائی سے شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران 7 لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو ویکسین پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق جنوبی اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاوہ قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم یکم جولائی کو شروع کی جائے گی۔

جس میں سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیو مہم چلانے کے لئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی ہے۔ جس سے دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہ گے۔