وفاقی کابینہ غربت مٹاؤ پروگرام کی منظوری سمیت 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کریگی

Federal Cabinet Meeting

Federal Cabinet Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا جس کے دوران پاکستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی کی منظوری اور ‘غربت مٹاؤ پروگرام’ کے تحت وفاقی کابینہ سے ڈویژن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ فاٹا کا ترقیاتی بجٹ خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کرنے، نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری اور پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹیو کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جب کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔