فوڈ اسٹریٹ دھماکا، باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 2 زخمی شامل تفتیش

Food Street Explosion

Food Street Explosion

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں فوڈ اسٹریٹ دھماکے کے دو زخمی بھائیوں کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا گیا ،فوڈ اسٹریٹ دھماکے کی تفتیش میں شامل کیے جانے والے زخمی جان ولی اور جان محمد میو ھسپتال کے ساوتھ سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، جان ولی انارکلی میں جوتے جبکہ جان محمد عینکیں بیچتا تھا، پولیس نے دونوں سے دھماکے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔