لیگ (ن) کی خارجہ پالیسی میں ہمسایوںکے ساتھ تعلقات کو فروغ اور استحکام کو کلیدی اہمیت حاصل ہے : رانا تنویر

لاہور : سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خارجہ پالیسی میں ہمسایوںکے ساتھ تعلقات کو فروغ اور استحکام کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ کشیدگی اور دہشت گردی کی موجودہ صورتحال میں خطے کے عوام کی حقیقی ترقی ممکن نہیں اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے خطے کے تمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی چاہئے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو معاشی روابطہ میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ان کے دورحکومت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران عوام کا اہم ترین مسئلہ ہے اس کا حل مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔