سابق چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری چودھری عبدالحمید کا تبادلہ

Chaudhry Abdul Hameed

Chaudhry Abdul Hameed

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اپنے سیکرٹری چودھری عبدالحمید کا تبادلہ کر دیا، چودھری عبدالحمید سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے فرائض انجام دینگے۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ کئی سال گزارنے والے چودھری عبدالحمید کی چند روز پہلے ہی چیف جسٹس کے سیکرٹری کے طور پر تعیناتی کی گئی تھی۔

تاہم چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے رجسڑار سپریم کورٹ کی سفارش پر چودھری عبدالحمید کو سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا کر سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چودھری عبدالحمید نے سپریم کورٹ سے فوٹیج چوری کے معاملے پر میڈیا کے سامنے غیر تصدیق شدہ اور ادھورا موقف پیش کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ اجلاس کی کوریج کیلئے نجی کیمرہ مین بلایا گیا جو فوٹیج لے کر فرار ہو گیا۔