سابق حکومت کی کوتاہی کے باعث تلخ فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں : اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح طویل عرصے بعد دس فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چند ہفتوں کے دوران افراط زر تیزی سے بڑھا ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح دس فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

جس کی بڑی وجہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مہنگائی کی ذمہ داری سابق حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے یہ تلخ فیصلے انہیں کرنا پڑ رہے ہیں۔