چار سو سال قدیم شِن کِکنگ مقابلے کا آغاز

UK

UK

برطانیہ (جیوڈیسک) میں منفرد کھیل شِن کِکنگ کیسالانہ مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے، یہ مقابلے چار سو ایک سال سے لگا تار جاری ہیں۔ چار صدیوں سے زائد عرصے سے جاری مقابلے برطانوی قصبے چِپنگ کیمپڈن میں منعقد ہوتے آئے ہیں۔ مقابلے کے جج کا کہنا ہے کہ مقابلوں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن کھیل چار پانچ سو سالوں سے جاری ہے۔

کھیل کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مقابلے کے منتظم کا کہنا تھا کہ اس میں مخالف کی پنڈلیوں پر مارا جاتا ہے جس سے مخالف اپنا توازن کھو کر گرجاتا ہے۔

اور آپ پوائنٹ حاصل کرلیتے ہیں۔ نقصان سے بچنے کیلئے کھلاڑی اپنے ٹراوزر میں بھوسہ بھر لیتے ہیں۔ گزشتہ سال کے فاتح زیک وارین اس مرتبہ بھی فاتح قرار پائے۔