چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں ، ٹریفک کا نظام درہم برہم

China Rain

China Rain

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ دارالحکومت بیجنگ اور بارش سے متاثرہ دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

بارش کے باعث بیجنگ ایئر پورٹ پر کئی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ جب کہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔