یورپ میں بدترین سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر

Europe Flood

Europe Flood

برلن (جیوڈیسک) یورپ میں بدترین سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ، سیلابی ریلا وسطی یورپ میں تباہی مچانے کے بعد اب شمال اور مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جرمنی ، آسٹریا ، سوئزرلینڈ اور چیک ری پبلک میں سیلاب سے دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ آٹھ لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلا دریائے ڈینیوب میں شامل ہونے سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے لیے سو ملین یورو کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں سیلاب کے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔