شام کی سرکاری فوج کا القصیر پر قبضے کا دعوی، آزاد فوج نے تر دیدکر دی

Syrian Government Forces

Syrian Government Forces

دمشق (جیوڈیسک) شام کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسنے حمص کے مضافاتی علاقہ القصیرAl-Qusair پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، البتہ فری سیرین آرمی نے حکومتی دعوے کی تردید کردی ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ ہماری بہادر فوج نے القصیر کو دہشت گردوں سے صاف کر دیا ہے اور شہر کے جنوبی اور غربی علاقہ، سیوک سینٹر اور مرکزی میدان پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

البتہ مسلح حزب مخالف کی نمائندہ آزاد شامی فوج Free Syrian Army نے حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کو بیرون شہر سے کمک مل گئی ہے اور وہ سرکاری فوج اور حزب اللہ کی ملیشیا کے ساتھ بھرپور لڑائی جاری ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے القصیر میں لڑائی کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہریوں کے قتل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں جاری بے رحم لڑائی کے نتیجے میں عام شہری محصور ہوگئے ہیں۔