فرانس میں کرسمس کی تیاریاں شروع، پیرس روشنیوں سے جگمگا اٹھا

Christmas Tree

Christmas Tree

پیرس (جیوڈیسک) ہر برس کی طرح اس بار بھی پیرس کی تاریخی اور مرکزی شاہراہ چیمپس ایلیسے کو منور کیا گیا۔

فرانسیسی اداکار عمر سائی اور پیرس کی میئر این ہیڈالگو نے ایک خصوصی تقریب میں بٹن دبا کر روشنیاں جلائیں۔ تقریب میں مقامی اور سیاحوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

منتظمین کا کہنا ہے چیمپس ایلیسے پر لگے چار سو پچاس درختوں کو دس لاکھ سے زائد قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔ روشنیاں اگلے برس آٹھ جنوری تک روشن رہیں گی۔