فرانس :گھر سے تین بچوں کی سر کٹی لاشیں برآمد

 

France

France

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں ایک گھر سے تین بچوں کی سر کٹی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں ان کی ماں نے قتل کیا ہے۔

پیرس (جیوڈیسک)فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر ڈیم مارک میں ایک گھر سے تین بچوں کی سر بریدہ لاشیں برآمد ہوئیں پولیس اور عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں بچوں کا والد ڈاکٹر ہے اس کے مطابق وہ جب صبح کے اوقات میں جب اپنے کام سے گھر واپس لوٹا تو کمرے میں تین بچوں کی لاشیں جن کے سر تن سے جدا تھے پڑی ہوئی تھیں ان بچوں کی عمریں بالترتیب نو گیارہ اور سترہ سال کے درمیان ہیں ۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بچوں کے جسموں پر بھی خنجر کے زخم نمایاں تھے۔ مارے جانے والوں میں ایک نو سالہ لڑکی شامل تھی ان کے سب سے بڑے بھائی کو زندہ حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر بعد ازاں وہ چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ماں مفرور ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس قتل میں ان کی ماں ملوث ہے کیونکہ دونوں میاں بیوی کے درمیان ازدواجی مسائل چل رہے تھے۔