فرانس: گھر سے 5 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

French Police

French Police

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر بورڈیوکس کے قریبی علاقے لوک ہیٹس میں پولیس کو تھرمل بیگ سے ایک نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ جس کی تفتیش کے دوران ایک گھر سے 4 مزید بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کی لاشیں گھر میں فریزر سے برآمد ہوئیں۔ ماں کی حالت غیر ہونے کے باعث اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بچوں کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔