فرانس: مسافر ٹرین حادثے میں 2 افراد ہلاک

Train Accident

Train Accident

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے علاقے فرنچ ایلپس میں مسافر ٹرین پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو مسافر ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔

حادثہ ایلپس کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، پہاڑی تودہ گرنے سے ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے بعد دشوار گزار راستے کے باعث کئی گھنٹوں تک امدادی کارروائیاں شروع نہ ہوسکی۔ شدید برف باری کے باوجود اس روٹ پر ٹرین کا سفر جاری رہتا ہے، اور اسے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔