آزاد کشمیرکی خبریں 07.05.2013

حکومت ہمارے حال ہر رحم کھائے اور ہمارے والد کو بازیاب کرایا جائے،محمد اختر کے بچوں کی دہائی
بھمبر(جی پی آئی)والد کی پر اسرار گمشدگی نے ہمیں بے حال کر دیا والدین کی کمی برداشت نہیں کر پائیں گے حکومت خداترسی کرکے ہمارے حال ہر رحم کھائے اور ہمارے والد کو بازیاب کرایا جائے10ماہ قبل بھمبر سے لاپتہ ہونے والے محمد اختر کے بچوں کی دہائی تفصیلات کیمطابق بھمبر رجانی کا رہائشی راجہ محمد اختر10ماہ قبل گھر سے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے مرغی خانے پر جا تے ہوئے پر اسرار طور پر موٹرسائیکل سمیت لاپتہ ہو گئے جسکا آج تک کوئی سراغ نہ مل سکاگزشتہ روز لاپتہ محمد اختر کی 5بچیوں نے اپنے معذور بھائی کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری والدہ پہلے ہی قتل ہو چکی ہیں 10ماہ قبل ہمارے ابو کو گھر سے اپنے مرغی خانے جاتے ہوئے غائب کروایا گیا جن کا آج تک ہمیں کوئی سراغ نہ مل سکا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے والد کی گمشدگی کی درخواست تھانہ پولیس بھمبرمیں درج کروائی لیکن پولیس نے مقتدر قوتوں کا حوالہ دیکر ہمیں ہمیشہ ٹرخا دیا اور معلومات ہونے کے باوجود ہماری کوئی مدد نہ کی انہوں نے کہاکہ ہم نے ایس پی سے لیکر دیگر افسران سے متعدد بار والد کی بازیابی کیلئے التجا کی لیکن بے حس پولیس افسران اور علاقے کے عوامی نمائندوں نے بھی ہماری ایک نہ سنی اور ہماری کوئی مدد نہ کی بچیوں نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے والدہمارا واحد آسرا تھے انکی گمشدگی نے ہمیں بے حال کر دیا ہے کرایے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور لوگوں کی امدادپر گزارہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور چیف سیکرٹری ہمارے حال پر اللہ کے واسطے رحم کرکے ہمارے والد کو بازیاب کرائیں تاکہ ہم بھی والدین کی شفقت پدری کے سائے میں زندگی بسر کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
بھمبر(جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر بھمبر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمد طیب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئے وہ سعودی عرب دوہفتے قیام کرینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مواخذے ،احتساب اور محاسبے کا کمزور اور ناقص نظام ہے:چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ
بھمبر(جی پی آئی)سپریم کورٹ آزادجموںوکشمیر بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس ،بانی صدر پاکستان کشمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مواخذے ،احتساب اور محاسبے کا کمزور اور ناقص نظام ہے قانون ،آئین اور اخلاقی ضابطوں کے ابدر بھی تفریق ،تحصیص اور عوام عدم مساوات کا زور ہے اگر آزادخطہ کے اندرمواخذے اور احتساب کا کڑانظام ہوتا تو آج آزادکشمیر ایک ماڈل اسلامی ویلفیئر ریاست بن چکا ہوتا سب سے بڑا فائدہ خطہ کے عوام اور تحریک آزادی کشمیر کوہوتا آزادکشمیر میں اگر سیاسی اور فلاحی نظام مضبوط ہوتا تو مقبوضہ کشمیر بھی آزادہو جاتا انہوں نے کہاکہ آنے والے وقت میں جرنیلوں اورججز کیلئے کڑے احتساب کی ضرورت ہے احتساب اور قانون وآئین سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہونا چاہیے اگر خلفائے راشدین عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں تو پھر ان سے بالا کوئی نہ ہے کئی اداروں کے ذمہ داران سے عوام کو بے شمار شکایا ت ہیں لیکن اس پر آئینی و قانونی محدودراستے ہیں جس پر عوام کو مشکلات ہیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ contemptپربھی ٹھوس بنیادوں پر قانون سازی کی ضرورت ہے صدر،جنرل اور جج ہر ایک کو احتساب کے کڑے ضابطہ میں آنا چاہیے انہوں نے یہ بھی کہاکہ عدلیہ کے اندر بے شمار سروس اور دوسرے معاملات وقانون میں اصلاحات کی ضرورت ہے کوئی عقل کل نہ ہے اگر ہم نے سسٹم کو درست نہ کیا تو حالات مزید بدترین ہو جائیں گے اسطرح زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر ،استحصال اور غلامی کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی:چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ
بھمبر(جی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر ،استحصال اور غلامی کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی وادی میں جاری تحریک کی بھرپور سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی سپورٹ کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے کانگڑہ میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادی تحریکوں کو بندوق کے زور پر کبھی بھی روکا نہیں جا سکتا اور نہ ہی حریت پسندوں کو پھانسی پر لٹکا کر اس تحریک کو دبایا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم اور استحصال کیخلاف جاری جنگ کشمیریوں کا حق ہے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور بیرون ملک مقیم کشمیری اس کی مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید کی بھانسی کے بعد اب افضل گورو کو پھانسی دیکر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کی گئی جو بھارت کی سب سے بڑی غلطی ا ور بھول ہے کشمیریوں نے شہادتوں کے بدلے آزادی لینے کا بھرپور عزم کررکھا ہے کشمیرفریڈم موومنٹ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی سپورٹ جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں :ملک لیاقت عزیزاعوان
بھمبر(جی پی آئی)پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیزاعوان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی 5سالہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے عوام ترقی ،جمہوریت کے عمل کے تسلسل کیلئے11مئی کو پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبہ پنجاب میں مختلف امیدواران کے حق میں الیکشن کمپین کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سیالکوٹ ،گجرانوالہ ،گجرات ،منڈی بہاوالدین کی کشمیری برادری پیپلزپارٹی کے امیدواران کی کامیابی کیلئے بھرپور کرداراداکرے گی
11مئی کو عوام جمہوریت مخالف قوتوں کو مسترد کردینگے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مالی معاونت کرکے انہیں معاشی طور پر خود مختار بنایا ہے اور بڑے بڑے عوامی منصوبے شروع کرکے ثمرات عوام تک پہنچائے ہیں عوام 5سالہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر 11مئی کو پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر اکثریت سے کامیاب کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرپور میں پولیس کی بھرتی کے نام پر غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے:مدثر اقبال بٹ
بھمبر(جی پی آئی)مرکزی کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مدثراقبال بٹ نے کہاکہ میرپور میں پولیس کی بھرتی کے نام پر غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے قاسم مجید 2لاکھ فی آسامی کے حساب سے 1کروڑ 32لاکھ روپے لیکر سلیکشن مکمل کرچکے ہیں بھرتی کمیٹی نے صرف قاسم مجید کی لسٹ کو انڈور کرنا ہے حکمران تو اپنی عزت خیر کب کی نیلام کرچکے ہیں اب پولیس آفیسران مفت میں اپنی عاقبت کیوں خراب کررہے ہیں مدثر اقبال بٹ نے کہاکہ بھمبر میں سلیکشن کمیٹی نے تمام تردباؤ کو مسترد کرتے ہوئے میرٹ پر بھرتیاں کرکے جہاں ایک طرف مثال قائم کی جس پر وزیر اعظم ،وزراء اور دیگر تمام طاقتوں کے پریشر کو مسترد کر دیا چاہیے تو یہ تھا کہ میرپور میں بھی ایسی مثال کو قائم کیا جاتا مگر میرپور کیلئے سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کرکے پہلی بے ایمانی کی گئی چونکہ قاسم مجید فی آسامی 2لاکھ کے حساب سے پیسے لے چکے تھے اب اسی کی لسٹ کو بھرتی کمیٹی کے دستخطوں سے جاری کردیاجائے گا مدثر اقبال بٹ نے کہاکہ میرپور کی قیادت ،اپوزیشن ،سول سوسائٹی کو اس معاملہ پر باہر نکلناچاہیے اور فوٹو سیشن کی سیاست چھوڑ کر عملی طور پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو حلقہ پی پی 114سے آزادامیدوار چوہدری گلزار احمدکی کامیابی یقینی ہے :چوہدری محمد سلیمان
بھمبر(جی پی آئی)11مئی کو حلقہ پی پی 114سے آزادامیدوار چوہدری گلزار احمدکی کامیابی یقینی ہے ان خیالات کااظہار بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری محمد سلیمان آف گڑھا متیال نے کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 114کے عوام نے چوہدری گلزار احمد کا ساتھ دیکر چوروں اور لٹیروں کا اقتدار میںآنے کا راستہ بند کر دیا ہے چوہدری گلزار احمد کے مخالفین نے حلقہ میں تعمیر وترقی کے بجائے لوٹ مار کی اور حلقہ کا من تباہ کیا جعلی اور فرضی سکمیوں کے نام پر کشمیر کونسل سے کروڑوں روپے ہڑپ کیے انہوں نے کہاکہ چوہدری گلزار احمدعوام کے حقیقی نمائندے ہیں ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو کر حلقے کی تقدیر بدل دینگے 11کا سورج چوہدری گلزار احمد کی تاریخ سازکامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماجد جاوید ایڈووکیٹ آزادکشمیرکی صحافت کا ایک درخشندہ ستارے تھے :کشمیر پریس کلب
بھمبر(جی پی آئی)ماجد جاوید ایڈووکیٹ آزادکشمیرکی صحافت کا ایک درخشندہ ستارے تھے انکی اچانک وفات سے آزادکشمیر کے صحافی ایک عظیم انسان دوست صحافی سے محروم ہو گئے ہیں مرحوم انتہائی اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے انکی صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اس دنیا کی طرح آخرت میں بھی کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے ان خیالات کااظہار کشمیر پریس کلب بھمبرکے صدر راجہ نعیم گل ،سینئر نائب صدر ناصرشریف بٹ ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے کشمیر پریس کلب کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،عزیزالرحمان ناز ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،مرزاندیم اختر،قاضی انصرزمان ،فیصل صغیرشمیم،ظہور احمدرضا،سلیم ساگر ،جہانگیر پاشا ،عاطفی اکرم ،یاسین تبسم ،شیرازپرویز مشتاق،عابد زبیر ،وسیم نذر،مرتضیٰ گیلانی ،ارشد
محمودغازی ،ارشد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے آئے روزشہریوں اور دوکانداروںکی قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہیں:خالد پرویز بٹ
بھمبر(جی پی آئی)بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے آئے روزشہریوں اور دوکانداروںکی قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہیںغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی ٹرپنگ بند کی جائے بجلی کی لوڈشیڈنگ ڈپٹی کمشنر آفس میںہونے والیمیٹنگ میں طے شدہ اصولوں پر کی جائے شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیاجائے ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے شہریوں اور تاجروں کے احتجاجی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہاکہ بجلی کے وولٹیج انتہائی کم آرہے ہیں اور بجلی کی اس آنکھ مچولی کے باعث شہریوں اور دوکانداروں کی قیمتی الیکٹرانک جل رہی ہیںجس سے لوگوں کا خاصا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ بھمبرمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15سے 18گھنٹے تک جا پہنچا ہے جو کسی صورت قبول نہیں انہوں نے اس موقع پربتایاکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں گزشتہ دنوں ہونے والی میٹنگ میںلوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اصول و ضوابط وضع کیے گئے تھے لیکن ان پر محکمہ برقیات کی طرف سے کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا آئندہ اگر یہی صورتحال رہی تو سول سوسائٹی ،تاجر تنظیموں اور دیگر جماعتوںکو گرڈ اسٹیشن کی طرف لانگ مارچ کی کال دینی پڑے گی اور اس دوران ہونے والے نقصان کی ذمہ داری محکمہ برقیات پرہوگی انہوں نے کہاکہ بجلی کی بے جا بندش کی وجہ سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ مزدور اور کاریگر لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں ان حالات میں غریب عوام کا چولہا نہیں جلے گا اور انکے بچے بھوک کی زندگی گزارنے پر مجبور ہونگے تو فطرت کا تقاضا ہے کہ عوام ایوانوں میں بیٹھے ہوئے نام نہاد عوامی نمائندوں کیخلاف مجبوراً سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی اور سفارشی مداخلت کے بغیربھرتیاں عمل میں لائی گئی:عوامی و سماجی حلقے
بھمبر(جی پی آئی)بھمبرکے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کنسٹیبلان کی میرٹ پر ہونیوالی بھرتیوںپر سلیکشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھمبر کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی اور سفارشی مداخلت کے بغیربھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیں میرٹ پر عام اور غریب نوجوان بھی کامیاب قرارپائے ہیں میرٹ کی وجہ سے غریب نوجوانوں کو بھی روزگار میسر آئے گا سلیکشن کمیٹی نے بغیر کسی دباؤ اور سفارش کے میرٹ پر بھرتیاں کرکے ضلع بھمبرکی عوام کے دل جیت لیے ہیں اورعوام علاقہ نے بھرتیوں کے اس صاف وشفاف عمل پر سلیکشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے چوہدری منظور حسین آف سکا تالاب کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کااظہارکیا
بھمبر(جی پی آئی)وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے ہیڈکلرک پائلٹ ہائی سکول بھمبر چوہدری محمد شبیر کے چچازاد بھائی چوہدری منظور حسین آف سکا تالاب کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیرکی اور لواحقین سے اظہارہمدردی کیاہے۔