آزاد کشمیر : وین کھائی میں جاگری، 18 بچوں سمیت 30 افراد زخمی

Azad Kashmir

Azad Kashmir

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) کے علاقے ہاڑی گہل میں وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تفریح کے بعد گھروں کو واپس جانے والے اٹھارہ بچے اور بارہ اساتذہ زخمی ہو گئے۔ ضلع باغ کے نجی اسکول کے بچے تفریح کے بعد گنگا چوٹی سے واپس جارہے تھے کہ ہاڑی گہل کیمقام پر وین حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو باغ کے سرکاری ھسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث زخمیوں کو فرش پر لٹا کر طبی امداد دی گئی۔ ھسپتال انتظامیہ نیاپنی کوتاہی چھپانے کے لئے دنیا نیوز کی ٹیم کو فوٹیج بنانے سے روک دیا جبکہ ایمر جنسی کا گیٹ بھی بند کر دیا گیا۔