فرانسیسی صدر کا ایک ماہ سے کم عرصے میں لبنان کا دوسرا دورہ

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کل پیر کی شام ایک روزہ دورے پر لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچے جہاں لبنانی صدر میشل عون نے ان کا استقبال کیا۔ چار اگست کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدر کا یہ لبنان کا دوسرا دورہ ہے۔

صدر میکروں نے بیروت آمد کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ میں لبنانیوں سے کہتا ہوں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں۔ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا میں ہنگامی امداد سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے اور تعمیر نو اور استحکام کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے میں بیروت کی مدد کروں‌ گا۔ میں بیروت کےساتھ مل کرکام کرنے کے لیے آیا ہوں۔

صدر میکروں‌ بیروت کے شمال میں لبنانی فنکارہ ، فیروز القابع کے گھر بھی گئے۔

انہوں نے لبنان کےدورے کے پروگرام سے قبل ٹویٹر پر لکھا تھا کہ وہ شمالی بیروت میں انطلیاس میں فن کارہ فیروز القابع کی رہائش گاہ پر جائیں گے اور ان کے ساتھ قہوہ نوش کریں گے۔

فرانسیسی صدر اپنے سرکاری دورے کا آغاز سیاسی امور سے کیا جو لبنان اور فرانس کے تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ فرانس اور لبنان کے باہمی تعلقات 100 سال سے جاری ہیں۔

اس دورے کا مقصد دو بنیادی معاملات ہیں۔ پہلا مقصد بیروت بندرگاہ کے بعد لبنان کو درپیش مشکلات میں مدد فراہم کرنا اور لبنان کی نئی حکومت کے ساتھ ملک کر امدادی سرگرمیوں کے لیے کام کرنا ہے۔ دوسرا مقصد لبنان کی آزادی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔