جمعہ 31 مارچ تک مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے

مصطفی آباد/للیانی: جمعہ 31 مارچ تک مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاجاََ فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیں گے، 18روز گرزنے کے باوجود انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کچھ نہیں کر سکی۔ انتظامیہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اور 31 مارچ سے قبل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

ان خیالات کا اظہار ورثہ مسعود احمد بھٹی عثمان بھٹی، محمود بھٹی و فاروق بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11جنوری کو ن دہاڑے فیروز پور روڈ کر رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا 18روز گرزنے کے باوجود پولیس کسی بھی ملزم کوگرفتار نہیں کر سکی۔

انتظامیہ مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو 31مارچ بروز اتوار تک گرفتار کرے بصورت دیگر ہم فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیں اور ملزمان کی گرفتاری تک روڈ بلاک رکھیں گے۔