فنکشنل لیگ نے وزیراعلی سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

Functional League

Functional League

کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے وزیر اعلی سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کپتان کا خود کا ضلع محفوظ نہیں تو وہ کراچی اور دیگر علاقوں میں کیا امن قائم کرے گا، کراچی میں فنکشنل ہاوس میں مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری امتیاز نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقعے پر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کو الیکشن سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں من پسند حکومتی اراکین اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے پری پول رگنگ کا سلسلہ جاری ہے۔