بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ انڈسٹریز کے لیے تباہ کن ہے، ناصر حمید خاں

لاہور : ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمید خاں چیئرمین اینٹی سمگلنگ کیمٹی لاہور چیمبر نے کہا ہے کہ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ انڈسٹریز کے لیے تباہ کن ہے، بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی یونٹ بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ناصر حمید خاں نے کہا کہ اگر حکومت صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو اس کے لیے انڈسٹریز کو بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ انڈسٹریز اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداوار تیار کر کے اندرون ملک اور بیرون میں ارسال کر کے حکومت کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بن سکے۔

اس طرح حکومت معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔