سی این جی اسٹیشنز بند کر دیں تو 2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آسکتی ہے : خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس چوری ہوتی ہے، اگر ان کو بند کر دیا جائے تو 2 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آسکتی ہے۔ سیالکوٹ میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق حکومت نے لوڈشیڈنگ کا عذاب ورثے میں چھوڑا ہے۔

اس پر قابو پانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنوں پر بند ش بھی لگائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پانے کے لئے وقت درکار ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے نجی کمپنیوں سے معاونت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے حل کیلئے عوام کو صبر کرنا ہو گا۔