پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن واضح مثال ہیں وہاں مداخلت نہیں ہوئی: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ملکی حالات میں بہتری کیلئے نئے مینڈیٹ کا مطالبہ کردیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات کو سنبھالنے کے لیے اس ملک میں نیا مینڈیٹ اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ اس کے سوا کوئی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر قانون سازی کے لیے سہولت کاری کی ضرورت پڑتی ہے تو یہ ریاست کی بڑی کمزوری ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات واضح مثال ہیں کہ وہاں مداخلت نہیں ہوئی، مداخلت ہوئی ہوتی تو نتائج مخلتف ہوتے۔