غزہ: شجاعیہ میں اسرائیلی سفاکیت ، چند گھنٹوں میں 40 افراد شہید

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) غزہ کے شمالی علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی سفاکیت جاری ہے اور چند گھنٹوں میں بنا تھمے اندھا دھند بمباری سے 40 افراد کو شہید کر دیا گیا۔

جبکہ سیکڑوٕں زخمی اسپتالوں میں تڑ پ رہے ہیں۔ فلسطین پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم بڑھتا ہی جارہا ہے، رات گئے سے غزہ کاشمالی شہر شجاعیہ زیرعتاب ہے۔

ہیلی کاپٹر وں ، ٹینکوں اور سمندری راستے سےبمباری کی جارہی ہے ، آگ ، اور راکٹ برس رہے ہیں۔ معصوم نہتے فلسطینیوں پر زمین تنگ کردی گئی۔ ہزاروں افرادجانیں بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔