جنرل سیسی کا روڈ میپ، فرانس اور سعودی عرب میں اتفاق

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) صدر مرسی کی برطرفی عوامی مطالبے سے کی گئی تھی۔ اندرونی سلامتی خطرے میں تھی۔ آزادی اظہار کو بھی جارحانہ نہیں ہونا چاہیے سعودی وزیر خارجہ سعودی عرب اور فرانس نے اس امر اتفاق کر لیا ہے کہ مصر میں فوج کی طرف سے دیے گئے” روڈ میپ ” کو موقع دیا جائے۔ یہ بات سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے فرانس کے صدر اولاندے سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو میں کہی۔

مصری فوج کے سربراہ نے یہ” روڈ میپ” منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو تین جولائی کو برطرف کرنے کے بعد جاری کیا تھا۔ ”روڈ میپ” میں عارضی طور پر مصر کا آئین معطل کرتے ہوئے جنرل عبداالفتاح السیسی نے قبل از وقت نیا صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس”روڈ میپ” کے مطابق صدر مرسی کے دور میں آئین میں کی جانے والی ترامیم کا بھی از سر نو جائزہ لیا جانا ہے۔

سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ صدر مرسی کی برطرفی عوامی مطالبے سے کی گئی تھی۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ معمولی بات نہ تھی کہ مرسی کی برطرفی کے لیے تین کروڑ مصری عوام سڑکوں پر آ گئے تھے۔ اندرونی سلامتی خطرے میں تھی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا آزادی اظہار کو بھی جارحانہ نہیں ہونا چاہیے۔ فرانس کے صدر نے مصر میں تشدد اور قتل و غارت گری کو ناقابل قبول قرار دیا۔