القاعدہ کا یورپ کے ریلوے نیٹ ورک پر حملوں کا منصوبہ

Berlin

Berlin

برلن (جیوڈیسک) جرمن اخبار نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ یورپ کے ریلوے نیٹ ورک پر حملوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جرمنی کے اخبار اخبار ڈیلی بلڈ کا کہنا ہے کہ امریکا کی نیشل سیکورٹی ایجنسی نے القاعدہ کے اہم رہنماں کی کال ریکارڈ کی ہے۔ حکام کے مطابق اس کانفرنس کال میں یورپی ریلوے نیٹ ورک پر حملے کی منصوبہ بندی موضوع بحث تھی۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق شدت پسند ریل گاڑیوں، سرنگوں اور ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کرسکتے ہیں۔ اس خطرے کے بعد جرمنی میں ریلوے سٹیشن پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ امریکا نے القاعدہ کے حملوں کے پیش نظر مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں اپنی سفارتخانے بند کئے تھے۔