مصر: پولیس کی 2 گاڑیوں پر راکٹ حملہ، 24 اہلکار ہلاک

Egypt Police

Egypt Police

سینائی (جیوڈیسک) مصر کے شہر سینائی میں پولیس کی دو گاڑیوں پر راکٹ کے حملے میں 24 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مصر میں سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر حملہ غزہ پٹی اور اسرائیل کے سرحد کے قریب واقع گاں میں ہوا۔

پولیس کی دو گاڑیاں معمول کے گشت پر تھیں کہ جنگجوں کی جانب سے ان پر راکٹ فائر کئے گئے۔ واقعے میں چوبیس پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی اداروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔