بھارت میں ٹرین حادثہ، 35 افراد ہلاک، 40 زخمی

Train accident

Train accident

بھارتی (جیوڈیسک) ریاست بہار میں تیز رفتار ٹرین نے ریلوے لائن عبور کرتے یاتریوں کو کچل دیا۔ 35 افراد ہلاک، 40 زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد نے ٹرین کو آگ لگانے کے بعد ڈرائیور کو بھی مار دیا۔ نئی دلی ذرائع کے مطابق بہار کے ایک ریلوے سٹیشن پر ہندو یاتری ریلوے لائن کراس کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرین نے انہیں کچل دیا۔

واقعے میں 35 افراد موقع پر ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مسافروں کو اتار کر ٹرین کو آگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔