لیڈی ڈیانا کیس: برطانوی پولیس کی معلومات میں اہم پیش رفت

Lady Diana Case

Lady Diana Case

برطانوی پولیس کو شہزادی ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفائد کی ہلاکت کے متعلق کچھ نئی معلومات ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق شواہد اور معلومات میں بہت مطابقت ہے۔ برطانوی پولیس کا دعوی ہے کہ اس کو لیڈی ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفائد کی موت سے متعلق نئی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ لیکن یہ نہیں بتایا جارہا کہ نئی معلومات کس قسم کی ہیں۔

برطانوی ذرائع کے مطابق یہ معلومات ایک فوجی کے سسرال والوں نے دی ہیں۔ اور رائل ملٹری پولیس کے ذریعے آگے پہنچائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق شواہد اور تازہ معلومات میں گہری مطابقت ہے۔ دودی الفائد کے والد محمد الفید نے الزام عائد کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا اور ان کے بیٹے کی موت کے پیچھے برطانوی فوج کا ہاتھ ہے۔

وہ یہ الزام بھی لگاتے ہیں کہ پرنسز ڈیانا اور دودی کے قتل کے احکامات برطانوی اسٹیبلشمنٹ نے جاری کیے تھے۔ محمد الفید نے دو ہزار دس میں مہم چلانے کی کوشش کی۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ جوڑا حادثاتی موت کا شکار نہیں ہوا۔ بلکہ یہ سوچی سمجھی سازش تھی۔ ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفید اور ان کے ڈرائیور انیس سو ستانوے میں ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہا رگئے تھے۔