مصر میں کشیدگی: دو روز میں ایک سو ہچھتر سے زائد افراد ہلاک

Misar

Misar

مصر میں مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پچہتر سے تجاوز کر گئی۔ اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کا بیٹافوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

مصرمیں مرسی کی حامیوں کی جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔ فوج کی چڑھائی سے دوروز میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچہتر سے تجاوز کرگئی ہے۔ حکومت نے اخوان المسلمون کے خلاف پابندی پر غور شروع کر دیا ہیقاہرہ میں سابق صدر مرسی کے ایک ہزار سے زائد حامی الفتح مسجد میں جمع ہو گئے۔

فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنیکے لئے فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گئی۔ فائرنگ کے ایک واقعے میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کا بیٹا بھی جاں بحق ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فوج نیایمن الظواہری کے بھائی ربیع الظواہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ محمد ربیع الظواہری کو مصر سے غزہ جاتے ہوئے چیک پوائنٹ پر گرفتار کیا گیا۔ جرمنی اور قطر نے مصری حکومت سے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔