جنرل کیانی مختلف گیریژنز کے الوداعی دورے کرینگے

 General Kayani

General Kayani

راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی مختلف گیریژنز کے الوداعی دورے کرینگے جن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی روایات کے مطابق آرمی چیف ریٹائرمنٹ سے پہلے مختلف فارمیشنز کا دورہ کرتے ہیں۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی کے الوداعی دوروں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ نئے آرمی کی چیف کی تقرری کے اعلان کے ساتھ ہی جنرل اشفاق پرویز کیانی ان دوروں کا آغاز کریں گے۔

وہ ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ بھی کریں گے جبکہ بطور آرمی چیف نومبر میں آخری کور کمانڈز کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔