جرمن چانسلر میرکل عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گی

Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل اسکاٹش شہر گلاسکو میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ جرمن حکومت کے ترجمان شٹیفن زائبرٹ نے کہا کہ جرمن وزیر ماحولیات بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گی۔

یہ کانفرنس رواں ماہ کی 31 تاریخ سے شروع ہو رہی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ جرمنی میں حالیہ انتخابات میں چانسلر میرکل کی جماعت دوسرے نمبر پر آئی تھی۔

سب سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے والی سینٹر لیفٹ جماعت ایس پی ڈی ان دنوں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔