ترکی: صدر ایردوان آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کی دعوت پر کل آذربائیجان کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان صدر الہام علی ییف کے ہمراہ، جنگ قارا باغ کے نتیجے میں رہا کروائے گئے علاقے، فضولی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے اور علاقے میں تعمیر کئے گئے زمینی راستے کا افتتاح کریں گے اور ترکی کی شرکت سے علاقے میں جاری ڈیجیٹل زرعی کیمپس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دورے کے دوران دو طرفہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی اور رواں علاقائی و بین الاقوامی حالات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔